انقرہ۔(ملت آن لائن) ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ مشترکہ تجارت میں افریقہ مقامی کرنسی کے استعمال کو فروغ دیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انقرہ میں ترک افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم سے خطاب انہوں نے افریقی ممالک سے اقتصادی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 15سال قبل ترکی کے گنے چنے افریقی ممالک سے تعلقات استوار تھے مگر اب سفارتی روابط کے حوالے سے اس کا شمار دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ صدر اردوان نے کہا کہ ترک افریقہ مشترکہ اجلاس کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور وہ آئندہ برس استنبول میں ہوگا۔ انہوں نے حاضرین سے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر خاموش ہے مگر افریقی ممالک نے مسئلہ فلسطین پر حق کی آواز پر لبیک کہتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ افریقی ممالک اپنی مقامی کرنسیوں میں ترکی سے تجارت کو فروغ دیں کیونکہ افریقی ممالک نے آزادی کی نعمت اپنا خون بہا کر اور غلیظ سودے بازی سے خود کو بچا کر حاصل کی ہے ۔