خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک صدر کی ڈاکٹر یوسف العثیمین کو مبارکباد

انقرہ : (ملت+اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین کو مبارکباد دی ہے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق رجب طیب اردوان نے استنبول میں سی او ایم سی ای سی کانفرنس کے موقع پر ڈاکٹر یوسف العثیمین کا مبین محل میں استقبال کیا اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے ان کے متفقہ انتخاب پر انہیں مبارکباد دی۔ ترک صدر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی کیلئے ترکی کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل نے اہم عہدے کیلئے انتخاب پر ترکی اور دیگر رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عہدے کو ایک بڑی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور وہ امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔