خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک فضائیہ کےسابق سربراہ کا فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا اعتراف

انقرہ:(اے پی پی) ترک فضائیہ کے سابق سربراہ اکن اوزترک نے ملک میں فوجی بغاوت کی منصوبی بندی کا اعتراف کرلیا ہے۔ ترک فضائیہ کے سابق سربراہ جنرل اکن اوزترک نے دوران تفتیش ملک میں فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا ہے جب کہ اس سے قبل انہوں نے فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد کردیا تھا۔ جنرل اکن اوزترک نے اگست 2013 سے 4 اگست 2015 تک ترک فضائیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں جب کہ اس سے قبل وہ 1998 سے 2000 تک اسرائیل کے شہر تل ابیب کے سفارت خانے میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ترکی میں بغاوت کی ناکامی کے بعد عدلیہ اور فوج سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں 2 ہزار سے زیادہ جج بھی شامل ہیں جب کہ منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی پاداش میں 103 جنرلوں اور ایڈمرل کو بھی گرفتارکیا جاچکا ہے۔