استنبول: (اے پی پی)ترک فوج کا کہنا ہے کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے خلاف کریک ڈائون کرکے 14 جنگجوئوںکو ہلاک کر دیا ہے۔ اتوا ر کے روز4جنگجوئوں کو دیار باکر 10کو ادیل ڈسٹرکٹ میں ہلاک کیا گیا،جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران متاثرہ علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا تھا۔ فوج نے یہ بھی بتایا کہ شامی سرحد کے نزدیک قصبے سے بھی 5کرد جنگجوئوں کی لاشیں ملی ہیں،فوج کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں اور ملک سے باہر 2ہزار جنگجو مارے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کےادارے کردوں کے خلاف جاری آپریشن میںشہریوں کی ہلاکتوں پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیں۔