خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک فوج کا ہر اول دستہ عفرین میں داخل

ترک فوج کا ہر اول دستہ

ترک فوج کا ہر اول دستہ عفرین میں داخل

انقرہ: (ملت آن لائن) ترکی کی فوجیں عفرین میں داخل ہو گئیں۔ ترک ہراول دستے نے شامی سرحد کے پانچ کلومیٹر اندر پوزیشن سنبھال لیں۔ ترک حکام کے مطابق لڑاکا طیاروں نے کرد جنگجوؤں اور داعش کے ڈیڑھ سو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شامی کرد جنگجوؤں کے خلاف ترکی کا فوجی آپریشن جاری ہے۔ ترک فوج کا ہر اول دستہ عفرین میں داخل ہو گیا۔ ترک حکام کے مطابق فوجی دستے نے کسی مزاحمت کے بغیر شامی سرحد کے پانچ کلومیٹر اندر تک پیش قدمی کی۔ اس دوران لڑاکا طیارے کرد جنگجوؤں اور داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے رہے۔ ادھر شامی علاقے سے ترکی کے سرحدی قصبے پر چار راکٹ داغے گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

…………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکہ میں خواتین کا ڈونلڈٹرمپ کےخلاف احتجاجی مارچ

واشنگٹن :(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے پرامریکہ بھرمیں ہزاروں خواتین نے ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ ڈونلڈٹرمپ کی صدارات کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت 250 شہروں میں خواتین امریکی صدر کے خلاف سڑکوں پر نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعروں پرمبنی بینرز اورپلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔
ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرملک بھرمیں اپنے خلاف خواتین کے احتجاجی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا موسم خوشگواراورخواتین کے مارچ کے لیے بہترین ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوراقتدارمیں جوتاریخی معاشی ترقی کی اس کا جشن منائیں۔
ٹرمپ کی صدارت کو ایک سال مکمل، امریکہ کو شٹ ڈاؤن کا سامنا
خیال رہے کہ اس بار خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب امریکی وفاقی حکومت سینیٹ سے اخراجات کے لیے فنڈزکی منظوری نہ ملنے کے باعث جزوی طور پرمعطل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے دن امریکہ بھر سے آنے والی لاکھوں خواتین نے گلابی رنگ کی ہیٹ پہن کرواشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔