ماسکو۔ (اے پی پی) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس کے پاس ترک فوج کے شام میں موجودگی کے ثبوت موجود ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ ترکی شام کے ساتھ اپنی سرحدوں میں عسکری سرگرمیوں کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اب شامی سرزمین پر عسکری طور پر محفوظ مقامات بنانے کو اپنا حق قرار دینے لگا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک روسی جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔