خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک وزیراعظم کا فلوریڈا میں دہشتگردی کےواقعہ کی مذمت کی

استنبول: (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے امریکی نائب صدر جوبائڈن کو ٹیلی فون کر کے ریاست فلوریڈا ہونے والے دہشتگردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم نیامریکی نائب صدر کوٹیلی فون کر کے فلوریڈا ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اس وقت دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے اور اس جد وجہد میں بہت سی جانیں قربان کر چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انہیں امریکا کی تکلیف کا احساس ہے اور ہم اس میں برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور ترکی داعش سمیت سب دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے لئے پْرعزم ہے۔اس موقع پر امریکی نائب صدر جوبائڈن نے تعزیت کرنے پر بن علی یلدرم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ترکی ایک ایسی حالت میں ہے کہ جہاں وہ امریکاکی تکلیف کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے۔