استنبول ۔(اے پی پی) تر ک حکام نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف بھر پور جدوجہد جاری ہے اور رواں برس کے پہلے دو ماہ میں سکیورٹی فورسز نے 259 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے نے ترکی کے جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف جدوجہد جاری ہے اور رواں برس کے پہلے دو ماہ میں سکیورٹی فورسز نے 259 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بیان کے مطابق سال 2015 میں جینڈر میری کے علاقوں میںآپریشن کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 961 اراکین کو گرفتار کیا گیا تھا۔فروری 2015 اور فروری 2016 کے دوران دہشت گردوں کی گرفتاری میں 5 گنا تک اضافہ ہو ا ہے۔