خبرنامہ انٹرنیشنل

تمام درپیش چیلنجزکے باوجود یقین ہے مستقبل خواتین کاہے: کلنٹن

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی صدارتی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ تمام درپیش چیلنجزکے باوجود یقین ہے مستقبل خواتین کاہے،ہمیں آگے بڑھ کربو لنے والی مضبوط خواتین کی ضرورت ہے جو بہترمستقبل اور حقوق کے لیے پریشان خواتین کے لیے مثال قائم کریں۔امریکی میڈیا کے مطابق طویل خاموشی کے بعدہیلری کلنٹن کاامریکی صدارتی انتخاب کے بعد پہلا وڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ہے۔ انہوں نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف احتجاجی مارچ میں شریک خواتین کی حوصلہ افزائی کی ۔خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی کانفرنس کے لیے ہلیری کلنٹن نیوڈیو پیغام میں کہا کہ بلا شبہ خواتین طاقت ور ،قابل اور ہرموقع کی حق دارہیں۔