خبرنامہ انٹرنیشنل

تمام مسلمانوں کو دہشت گرد کہناغلط ہے، دلائی لامہ

واشنگٹن(آئی این پی) تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ نے اورلینڈو دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو دہشت گرد کی شکل میں دیکھنا غلط ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلائی لامہ کا کہنا ہے کہ اورلینڈو دہشت گردانہ حملہقابل مذمت ہے تمام مسلمانوں کو دہشت گرد کی شکل میں دیکھنا غلط ہے۔ارلینڈو میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس پر دلائی لامہ نے کہا کہ ارب پتی تاجر ٹرمپ کا یہ اپنا خیال تھا۔