خبرنامہ انٹرنیشنل

تھائی لینڈ، ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک

بنکاک:(ملت+اے پی پی)تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے، حکام کے مطابق حادثہ ملک کے مشرقی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری وین ایک پک اپ سے ٹکرا گئی، واقعے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، زخمیوں کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام نے تحقیقات شروع کردی۔