بینکاک:(آئی این پی) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں مندر پرہونے والے بم حملے کے دو ملزمان نے فوجی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کر دیا ہے ۔ چین کے صوبے سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان کو چین کی فوجی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق یہ ملزمان اپنے جرم کا اقرار کر چکے ہیں تاہم جب دونوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تو دوران سماعت ملزمان نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے زبردستی ان سے اقبال جرم کروایا ہے ۔ گذشتہ برس بنکاک کے ایک مندر میں ہونے والے بم حملے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے ۔