تھائی لینڈ کی فورسز نے غار میں پھنسے بچوں میں سے چار کو ریسکیو کرلیا۔ دیگر بچوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق نکالے گئے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دیگر بچوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق دو ہفتوں بعد ریسکیو ٹیموں کو کامیابی ملی۔
ریسکیو عملہ پر امید ہے کہ باقی بچوں اور کوچ کو بھی جلد نکال لیا جائے گا۔ آپریشن میں تیرہ بین الاقوامی غوطہ خوراور تھائی بحریہ کے پانچ غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔ امدادی ٹیم غار کے اندرآگے بڑھ رہی ہے۔
غار کی اندرونی صورت حال نازک ہے، تاہم بچوں کے والدین کے نام پیغامات بہت حوصلہ افزا تھے۔
واضح رہے کہ تئیس جون کو فٹ بال ٹیم کے بارہ بچے کوچ کے ہمراہ غاروں کی سیر پر گئے تھے،تاہم بارش کا پانی بھرنے سے تمام افراد غار کے اندر ہی پھنس گئے تھے۔