خبرنامہ انٹرنیشنل

تیسری صدی ہجری میں لکھا گیاقرآن کریم کا قلمی نسخہ مرکز نگاہ بن گیا

تیسری صدی ہجری میں لکھا گیاقرآن کریم کا قلمی نسخہ مرکز نگاہ بن گیا

ریاض:(ملت آن لائن) تیسری صدی ہجری میں لکھا گیا قرآن کریم کا قلمی نسخہ ریاض میں منعقد ہونے والے کتب میلے میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ قرآن کریم کے اس قلمی نسخے کو شیشے کے خوبصورت بکس میں رکھا گیا ہے 1100برس قدیم نسخے کا آغاز سورۃ آل عمران کی 50 ویں آیت سے ہوتا ہے جبکہ سورۃ عبس پر ختم ہو تا ہے۔ قدیم ترین نسخے میں مختلف رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے جس میں اعراب کیلیے جدا جدا رنگ استعمال کیے گئے ہیں۔ تشدید کی علامت کیلیے ہرا رنگ استعمال ہوا ہے، ہمزہ کو پیلے رنگ سے لکھا گیا ہے جبکہ آیات کی تحریر سیاہی سے کی گئی ہے۔
………………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…سفید گینڈے کی نسل کا آخری نر بھی موت کا شکار

نیروبی:(ملت آن لائن) سفید گینڈے کی نسل کا آخری نر بھی عمر پوری کرکے موت کا شکار ہوگیا۔ افریقی ملک کینیا کے ’اول پجیٹا‘ کنزروینسی میں موجودہ ’شمالی سفید گینڈا‘ نسل کا آخری نر گینڈا ’سوڈان‘ 45 سال کی عمر کا تھا جو کئی ماہ سے بیماری کا شکار تھا۔ گینڈے کے نگرانوں کا کہنا ہے کہ سوڈان بڑھتی عمر کے باعث کئی اقسام کے انفیکشن کا شکار تھا جس کی بنا پر وہ ہمیشہ کی نیند سوگیا۔ نگرانوں کے مطابق اس گینڈے کےمرنے کے بعد اب اس نسل کی صرف دو مادہ بچی ہیں دونوں اسی گینڈے کے خاندان سے ہیں۔ فطرت سے محبت کرنے والے افراد نے اس واقعے کو سانحہ قرار دیا ہے کہ شمالی سفید نسل کے گینڈے اب ناپید ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ اپنی نسل کا آخری نر ہونے کے سبب اول پجیٹا کنزروینسی میں مسلحہ محافظ اس گینڈے کی حفاظت پر مامور تھے۔