استنبول۔(ملت+اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے نے کہا ہے کہ ملک میں جائیداد کی خرید و فروخت ترک لیرا میں کرنے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ ترک صدر کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر جائیداد کی خرید و فروخت ترک لیرا میں کرنے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ صدارتی حکم کے تحت اب جائیداد کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ مکانات یا اپارٹمنٹس کے کرائے بھی ترک کرنسی میں طے کیے جائیں گے۔ اس میں شامل ہونے والے غیر ملکیوں کو بھی ترک کرنسی کے استعمال کا پابند کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو ترک حکومت کا ملکی کرنسی کی قدر کو بہتر کرنے کی ایک کوشش قرار دیا گیا ہے۔