خبرنامہ انٹرنیشنل

جارج ایچ ڈبلیو بش امریکا کے طویل العمر سابق صدر بن گئے

جارج ایچ ڈبلیو بش امریکا کے طویل العمر سابق صدر بن گئے
لاہور:(ملت آن لائن) سابق صدر جارج بش امریکا کے طویل العمر صدر بن گئے ہیں۔ سینئر بش بارہ جون انیس سو چو بیس کو پیدا ہوئے، وہ انیس سو نواسی سے انیس سو ترانوے تک امریکا کے 41 ویں صدر رہے۔ انہوں نے سابق صدر جیرالڈ فورڈ کا ریکارڈ توڑا جن کا ترانوے برس ایک سو پینسٹھ دن کی عمر میں دو ہزار چھ میں انتقال ہوا۔ صدر فورڈ نے رونالڈ ریگن کا ریکارڈ توڑا تھا جنہوں نے ترانوے سال ایک سو بیس دن کی زندگی پائی تھی۔ بش سینئر کے بعد طویل العمر صدر جمی کارٹر ہیں، جنکی عمر ترانوے سال پچپن دن ہے، وہ یکم اکتوبر انیس سو چوبیس کو پیدا ہوئے تھے۔