خبرنامہ انٹرنیشنل

جان بولٹن پاکستان کیلیے نرم پالیسی کے حق میں ہیں، بھارتی اخبار

جان بولٹن پاکستان کیلیے نرم پالیسی کے حق میں ہیں، بھارتی اخبار

نئی دہلی:(ملت آن لائن) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن ویسے تو خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ نرم پالیسی اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نامزد کردہ مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اپنی پالیسیوں کے حوالے سے سفارتی حلقوں میں خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ ماضی میں بھی نرم رویہ اختیار کرنے کے حق میں رہے ہیں۔
دوسری طرف اسرائیل میں سخت گیر دائیں بازو کی جماعت جوئش ہوم پارٹی اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کے وزرا نے موٹی موٹی موچھوں والے جان بولٹن کی امریکا کے نئے قومی سلامتی مشیر نامزدگی کا خیر مقدم کیا ہے ۔