خبرنامہ انٹرنیشنل

جان کیری برسلز پہنچ گئے

برسلز :(اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری بیلجیم کے دارالحکومت برسلز پہنچے گئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری اپنے اس دورے کے دوران بیلجیم کے وزیر اعظم شارل مشیل اور بادشاہ فلیپے سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ یورپی کمیشن کے سربراہ سے بھی ملیں گے۔ جان کیری کے اس دورے کا مقصد برسلز حکومت کو دہشت گردی کے خلاف واشنگٹن کے تعاون اور یکجہتی کا اظہار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جان کیری دہشت گردانہ حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں برسلز حکام کو تعاون کی پیشکش بھی کریں گے۔