خبرنامہ انٹرنیشنل

جان کیری کی سعودی شاہ سے ملاقات،خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

ریاض:(اے پی پی)خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات خطے کی صورتحال سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب خبر رساں ادارے کے شاہ سلمان سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری جان کیری اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد نے جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون،خطے کی صورتحال اور اس سلسلے میں پیش رفت کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں کو زیر بحث لایا گیا۔ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف وزیر ثقافت و ابلاغ ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی وزیر خارجہ عادل الجبیر،وزیر مملکت اور شاہی دفتر کے سربراہ خا لد بن عبد الرحمن العین کے علاوہ سعودی عرب میں امریکی سفیر جوزف ویسٹ فال موجود تھے۔اس سے قبل سعودی ولی عہد اور شہزادہ محمد بن نائف نے جان کیری سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور متعدد شعبوں با لخصوص دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون کے بارے تبادلہ خیال کیا ۔