ٹوکیو ۔ (ملت آن لائن) جاپان کے وزیر تجارت ہیروشیگے سیکو کا کہنا ہے کہ جاپان، امریکہ اور یورپی یونین عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات کے لیے مشترکہ تجاویز پیش کریں گے۔انہوں نے تجاویز کی تفصیلات ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹو ایزویڈو کے ساتھ جاپان میں ملاقات کے دوران بتائیں۔تجاویز کے تحت رکن ممالک کی جانب سے اندرون ملک صنعتوں کو اعانت دیتے یا بڑھاتے وقت تنظیم کو مطلع نہ کرنے کی صورت میں ان ممالک کو عالمی تجارتی تنظیم کو فراہم کردہ رقوم میں اضافہ کرنا ہو گا۔باور کیا جا رہا ہے کہ یہ تجاویز ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جانب سے اقدامات سے نمٹنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔