خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان، امریکی طیاروں کی پروازیں بند کرنے کی قرارداد منظور

جاپان، امریکی طیاروں کی پروازیں بند کرنے کی قرارداد منظور
ٹوکیو(ملت آن لائن) جاپان کے علاقے اوکیناوا کی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکولوں اور ہسپتالوں جیسے مقامات کے اوپر امریکی فوجی طیاروں کی پروازیں بند کردی جائیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اوکیناوا کے علاقے میں گزشتہ ہفتے ایک سکول کے کھیل کے میدان میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کی کھڑکی گرگئی تھی جس کے بعد اسمبلی میں پیش کی جانے والی احتجاجی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آج کے بعد کوئی بھی امریکی فوجی طیارہ سکولوں اور ہسپتالوں جیسے مقامات کے اوپر پرواز نہیں کرے گا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی طیاروں کے باعث لاتعداد سانحات ہوتے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ان حادثات میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی فوج کے سلامتی کے انتظامات اور ایسے واقعات کی روک تھام کے اقدامات موثر نہیں ہیں اور جس کے نتیجے میں اوکیناواکے رہائشیوں میں امریکی فوج کے خلاف عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔