خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان، ہائی وے ٹنل میں دھواں پھیلنے کے باعث بھگدڑ میں 2 افراد ہلاک اور70 زخمی ہو گئے

ٹوکیو۔ (اے پی پی) جاپان میں ہائی وے ٹنل(سرنگ) میں 5 گاڑیوں کے جلنے سے دھواں پھیلنے کے باعث بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور70 زخمی ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیرو شیما میں ہیچیہون متسو ٹنل میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک کار میں آگ بھڑک اٹھی جس نے 5 گاڑیوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا۔گاڑیوں کو آگ لگنے کی وجہ سے سرنگ میں دھواں پھیل گیا اوربھگدڑ مچ گئی۔اس حادثے میں 2 افراد ہلاک اور70 زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائر فائٹر اور ریسکیو اہکاروں نے موقع پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔