ٹوکیو ۔(ملت آن لائن) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن جماعت کی سینٹ میں اکثریت قائم رہنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔دونوں رہنماؤں نے تقریباً 10 منٹ تک فون پر گفتگو کی۔صدر ٹرمپ نے وزیراعظم شنزو ابے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جب چاہیں فون کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے طے شدہ دورہ جاپان کا بھی حوالہ دیا۔ مائیک پینس منگل کوشنزو ابے سے دوستانہ ملاقات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم ابے اور نائب صدر مائیک پینس کے درمیان اگلے ہفتے تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔