خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان امریکی ہتھیاروں سے شمالی کوریا کے میزائل گراسکتا ہے، ٹرمپ

جاپان امریکی ہتھیاروں سے شمالی کوریا کے میزائل گراسکتا ہے، ٹرمپ
ٹوکیو:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جاپان امریکا سے حاصل فوجی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے شمالی کوریا کے میزائلوں کو تباہ کرسکتا ہے۔ ٹوکیومیں جاپانی وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں دومرتبہ اپنے دورمار بیلسٹک میزائلز کو جاپانی کی فضائی حدود پر فائر کیا، تاہم ٹوکیو حکومت امریکا سے حاصل جنگی ٹیکنالوجی سے شمالی کوریا کے میزائلوں کو اب فضا میں ہی تباہ کرسکتی ہے۔ اس موقع پر جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا تھا کہ جاپان اپنی دفاعی قابلیت اورمعیار کو بڑھائے گا اور ضرورت پڑی تو شمالی کوریا کے میزائلوں کو بھی فضا میں نشانہ بنائے گا۔