خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان اور جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق

جاپان اور جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر دباؤ جاری رکھنے پر اتفاق

واشنگٹن:(ملت آن لائن) جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ واشنگٹن میں جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے درمیاں ہونے والی ملاقات اْنہوں نے اس بات پر اتفاقِ کیا کہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا ضروری ہے چونکہ ماضی میں شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات جوہری صلاحیت ختم کرنے کے جانب نہیں لے گئے تھے۔ ملاقات میں جاپانی وزیر خارجہ نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ شمالی کوریا کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی، آئی اے ای اے کے معائنہ کار قبول کرنے کی صورت میں جاپان ابتدائی اخراجات پورے کرنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔ کونو نے جنوبی کوریا سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ جنوبی کوریائی صدر موْن جے اِن اور شمالی کوریا کے رہنماء کِم جونگ اْن کے مابین متوقع سربراہ ملاقات میں شمالی کوریا کی جانب سے اغوا کیے جانے والے جاپانیوں کا معاملہ اْٹھایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری، میزائل اور اغوا کے معاملات جامع انداز میں حل کرنے کی کوشش کے جاپانی موقف کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کمفرٹ ویمن کے معاملے پر یہ اتفاقِ رائے کیا کہ اْن کے ملک مستقبل سے وابستہ دوطرفہ تعلقات تشکیل دینے کیلئے کام کرتے ہوئے اِس مسئلے سے صحیح طور پر نمٹیں گے۔اس ملاقات کے بعد انھوں نے میڈیاکو بتایا کہ اْنہیں یقین ہے کہ شمالی کوریا جوہری صلاحیت ختم کرنے کے لئے مرحلہ وار عمل کرے گا۔اْنہوں نے کہا کہ جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا ایک مربوط انداز میں جواب دیں گے تاکہ اْن کے موقف میں کوئی اختلاف پیدا نہ ہو۔