ٹوکیو(اے پی پی) .جاپان بلیک ہول کے مشاہدے کیلئے خلا میں سیٹیلائٹ بھیجے گا۔17 فروری کو جاپان Astro-H نامی مصنوعی سیارچے کو خلا میں بھیجے گا جس میں بلیک ہول کے مشاہدے کے لئے ایکس رے دوربین نصب کی گئی ہے۔ اس بارے میں خلائی تحقیقات سے متعلق جاپان کی ایجنسی نے اعلان کیا ہے۔سیارچے پر نصب ایکس رے دوربین کی لمبائی 14 میٹر ہے اور اس کا وزن 2,7 ٹن ہے۔ اس میں چار طاقتور ایکس رے سینسر موجود ہیں جو خلائی سیاروں سے نکلنے والی سب سے ہلکی لہروں کو بھی رجسٹر کرنے کے قابل ہیں۔منصوبے کے مطابق Astro-H نامی مصنوعی سیارچے کے ذریعے بلیک ہول کا زیادہ اچھا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔اس سے پہلے جاپان نے ایکس رے دوربینوں والے پانچ مصنوعی سیارچوں کو خلا میں بھیجا تھا۔