خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان: فکوئی مونجْو ری ایکٹر سے جوہری ایندھن ہٹانے کا عمل شروع

ٹوکیو ۔ (ملت+اے پی پی) وسطی جاپان میں مونجْو فاسٹ بریڈر ری ایکٹر سے کارکنوں نے جوہری ایندھن ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق فْکوئی کے نواح علاقے تسْورْوگا کے اس ری ایکٹر کو آئندہ 30 برسوں کے دوران مرحلہ وار تلف کیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے کی منتظم نے جاپان کی ایٹمی توانائی ایجنسی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے 2016ء میں یہ فیصلہ کیا تھا۔ اس منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز کارکنوں نے ری ایکٹر کے نزدیک بطور ذخیرہ گاہ استعمال ہونے والے کنٹینر سے جوہری ایندھن کو ذخیرہ کرنے کے لیے بنے ایک حوض میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ کارروائی تلفی کے مجوزہ عمل کا پہلا کلیدی مرحلہ ہے۔ منتظمی کمپنی کو اْمید ہے کہ جوہری ایندھن کی ایک سو سے زائد اسمبلیز کو رواں سال کے اختتام تک ذخیرہ کرنے کے لئے بنائے گئے حوض میں منتقل کر دے گی۔