خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان: معذوروں کےسینٹرمیں چاقوسےحملہ، 19 ہلاک

ٹوکیو: (اے پی پی) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے مغرب میں واقع شہر ساگا میہارا میں 20 سالہ حملہ آور نے چاقو کے وار سے 19 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ حملے میں 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے حملہ آور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور معذوروں کی دیکھ بھال کے مرکز کا سابق ملازم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے عمارت کی پہلی منزل کا شیشے کا دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوکر لوگوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب مذکورہ سینٹر سے ایک کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ چاقو سے مسلح ایک شخص سینٹر میں داخل ہوگیا ہے۔