خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان میں افریقی یتیم بچوں کے لیے تعلیمی مرکز بنے گا

جاپان میں افریقی یتیم بچوں کے لیے تعلیمی مرکز بنے گا
ٹوکیو۔04 مارچ (اے پی پی) یتیم بچوں کو وظیفہ فراہم کرنے والی ایک جاپانی تنظیم نے والدین سے محروم ہو جانے والے افریقی بچوں کے لئے تعلیمی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آشیناگا نامی یہ تنظیم چار سال سے افریقہ کے یتیم بچوں کو تعلیمی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ تنظیم کیوٹو شہر کے حکام کے ساتھ ملکر فیصلہ کرے گی کہ مرکز کس جگہ پر کب کھولا جائے اور اسکی نصابی سرگرمیاں کیا ہوں۔آشیناگا کے صدر یوشی اومی تامائی نے کہا کہ مذکورہ تعلیمی مرکز افریقی بچوں کا جاپان یا مغربی ممالک میں یونیورسٹیوں میں داخلہ ممکن بنائے گا تاکہ وہ اپنے ملک میں قائدانہ کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ افریقہ کافی بڑی آبادی والا برآعظم ہے اور اس کی ترقی جاپان کے لیے اہم ہے