خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان میں تعینات امریکی بحریہ کا طیارہ گرکرتباہ،11 افراد لاپتہ ہوگئے

جاپان میں تعینات امریکی بحریہ کا طیارہ گرکرتباہ،11 افراد لاپتہ ہوگئے
ٹوکیو:(ملت آن لائن) جاپان میں تعینات امریکی بحریہ کا ایک طیارہ جس پر 11 افراد سوار تھے بدھ کو جاپانی جزیرے اوکی ناوا کے قریب سمندر میں گر گیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ بحر الکاہل میں جاپانی ساحل کے قریب تعینات ساتویں امریکی بحری بیڑے میں شامل طیارہ بردار جنگی بحری جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن پر اترنے سے تھوڑی دیر قبل جاپان کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر پونے تین بجے حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجہ میں اس میں سوار 11 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ امریکا کا ساتواں بحری بیڑہ 50 تا 70 بحری جہازوں پر مشتمل ہے اور یہ بحرالکاہل اور بحر ہند میں چار کروڑ 80 لاکھ مربع میل کے علاقے کی نگرانی کرتا ہے۔ اس بیڑے میں شامل یو ایس ایس رونالڈ ریگن نے حال ہی میں دیگر دو طیارہ بردار بحری جنگی جہازوں کے ہمراہ بحری مشقوں میں حصہ لیا ہے۔