خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان میں دو جوہری ری ایکٹرز فعال رہیں گے

ٹوکیو(آئی این پی )جاپان نے کہا ہے کہ ملک میں فعال صرف دو جوہری ری ایکٹرز کام کرتے رہیں گے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جاپان میں ایک عدالت نے مقامی رہائشیوں کی اس بارے میں ایک اپیل مسترد کر دی کہ ان نیوکلیئر پلانٹس میں احتیاطی اقدامات مناسب نہیں ہیں۔ 2011 میں فوکوشیما حادثے کے بعد جاپان میں جوہری پلانٹس کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے خدشات بڑھ چکے ہیں۔ اس عدالتی فیصلے کو وزیر اعظم شینزو آبے کے لیے ایک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہ فوکوشیما کے حادثے کے پانچ برس بعد ایٹمی توانائی کو دوبارہ متعارف کرانے کی کوشش میں ہیں۔