خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان میں فلاحی ادارے میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

جاپان میں فلاحی ادارے میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

جاپان(ملت آن لائن) کے ایک رہائشی علاقے میں واقع فلاحی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاپان کے شہر سپورو میں ایک 3 منزلہ عمارت میں آگ بدھ کی رات لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 5 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق جس عمارت میں آگ لگی وہ فلاحی ادارے کی ملکیت ہے جو ضرورت مند افراد کو رہائش اور دیگر فلاحی کاموں میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جاپانی حکام نے عمار ت میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ 2010 میں بھی سپورو میں ضعیف العمر افراد کے لیے قائم نرسنگ ہاؤس میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

……………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…ترک فضائیہ کی عراق میں کارروائی کے دوران 49 کرد جنگجو ہلاک

بغداد:(ملت آن لائن) ترک فضائیہ نے عراق میں فضائی کارروائی کے دوران 49 کرد جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے ترک حکومت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک فضائیہ نے عراق کے شمالی حصے میں کردستان ورکرز پارٹی کے 19 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 49 کرد جنگجوؤں سمیت ان کے متعدد اہم ٹھکانے اور اسلحے کا ڈپو تباہ ہوگیا ہے۔
ترک فضائیہ کی عفرین میں کرد ملیشیا پر بمباری
ترک حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کرد باغیوں کے جس گروہ کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ 1980 کی دہائی سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں فعال تھے اور کارروائی کے دوران بھی وہ ترکی میں دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ واضح رہے کہ ترکی، شام سے ملحقہ علاقوں میں کرد جنگجوؤں کے خلاف بھی کارروائی کررہا ہے، اس حوالے سے اسے غیر ملکی دباؤ کا بھی سامنا ہے۔