خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے

جاپان میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے
ٹوکیو: (ملت آن لائن) جاپان میں ہیلی کاپٹر گرنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق علاقہ یوئینو میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو سروسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔ حادثے سے متعلق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ منظر سے غائب ہونے سے قبل ہیلی کاپٹر کی رفتار عام طور پر کم تھی، تاہم پولیس نے حادثہ سے متعلق تحقیق کا آغاز کر دیا ہے۔