ٹوکیو ۔ یکم اپریل (اے پی پی)جاپان میں 6.0شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی ساحل پر ٹوکیو سے تقریباً 350کلومیٹر دور ہونشو جزیرے پر مقامی وقت کے مطابق جمعے کی صبح 11بج کر 39منٹ پر 6.0شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی حکام کی جانب سے سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے تاہم زلزلے کے باعث حکام کی جانب سے بلٹ ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔