خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان کا دنیا کی بلند ترین عمارت بنانےکا اعلان

ٹوکیو:(اے پی پی) جاپان نے اسکائی مائیل ٹاور کے نام سے دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیرکرنےکااعلان کردیا، عمارت برج الخلیفہ سے دوگنا بلند ہوگی، جس کی بلندی پانچ ہزار پانچ سو ستتر فٹ ہوگی۔ جاپان نے ٹوکیو میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نام اسکائی مائیل ٹاور رکھا گیا ہے،یہ عمارت دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے دوگنا بڑی ہوگی عمارت پانچ ہزار پانچ سو ستتر فٹ بلند ہوگی ۔ دبئی کے برج الخلیفہ کی بلندی دو ہزار سات سو سترہ فٹ ہے،جاپانی ڈویلپر کا کہنا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کا سامنا ہے، یہ عمارت اسی خطرے سے نمٹنے کے پیش نظربنائی جا رہی ہے ۔اسکائی مائیل ٹاور میں کئی شاپنگ سینٹرز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، جم، ہیلتھ کلینک اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی، جن سے بیک وقت پچپن ہزار لوگ استفادہ کرسکیں گے، اطلاعات کے مطابق اسکائی مائیل ٹاور دو ہزار پینتالیس میں مکمل ہوگا اور اس میں پانچ لاکھ لوگوں کو رہائش دی جائےگی۔