خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان کی فلسطینیوں کے لیے ہنگامی امداد

ٹوکیو ۔(ملت+اے پی پی) جاپان فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی کو ہنگامی امداد مہیا کرے گا۔ جاپانی خبررساں اداری کے مطابق، جاپانی حکومت فلسطینی پناہ گزینوں کی بحالی اور ترقی کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، یو این آر ڈبلیو اے، کو رواں ہفتے کے آخر تک امداد جاری کرے گی۔یہ امداد غزہ کی پٹی میں دس لاکھ فلسطینیوں کو خوراک مہیا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی، جنہیں درپیش انسانی بحران کا شمار خطے کو لاحق شدید ترین بحرانوں میں ہوتا ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے کو 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا خسارہ پورا کرنے میں ناکامی کی صورت میں رواں ماہ کے اختتام تک سرگرمیاں معطل کرنے کے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ واضھ رہے کہ امریکا نے فنڈز کی فراہمی معطل کرنے سے قبل، اقوام متحدہ کی ایجنسی کو 53 لاکھ فلسطینی مہاجرین کو خوراک، تعلیم، اور ادویات فراہم کرنے کی خاطر ایجنسی کی سرگرمیوں کے 30 فیصد اخراجات پورے کیے تھے۔