ٹوکیو ۔(ملت+اے پی پی) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے سابق سوویت ریاست آرمینیا کے دورے میں امدادی منصوبوں کا اعلان کردیا ۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق قفقاز خطے کے تین ممالک کا دورہ کرنے والے جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو نے آرمینیائی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک آرمینیا کے لیے امدادی منصوبوں کی تکمیل میں بھر پور تعاون کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد بظاہر خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے معاشی اثرونفوذ کے باعث دی جا رہی ہے۔ جاپانی امدادی منصوبوں میں آرمینیائی طلبا کو قانون کی حکمرانی کی تعلیم کے لیے جاپان مدعو کرنا شامل ہے۔ کونو نے قفقاز خطے کے علاوہ افریقہ میں بھی چین کے بڑھتے ہوئے اثرونفوذ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چین کے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو شفاف، واضح اور متعلقہ ملکوں کی مالی حیثیت کے اعتبار سے بین الاقوامی معیار پر پورا اترنا چاہیے۔