خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان کے وزیر خارجہ شمالی کوریا کے معاملے پر بات چیت کے لئے 16 مارچ سے امریکا کا دورہ کریں گے

جاپان کے وزیر خارجہ شمالی کوریا کے معاملے پر بات چیت کے لئے 16 مارچ سے امریکا کا دورہ کریں گے
ٹوکیو۔ 04 مارچ (اے پی پی)جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو کے دورہ امریکا کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جس میں وہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ شمالی کوریا کے معاملے پر مذاکرات کریں گے۔ یہ تین روزہ دورہ 16 مارچ سے شروع ہوگا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ تارو کونوکو توقع ہے کہ پارلیمان کے اجلاس کی تاریخ وغیرہ جیسے حالات مناسب ہونے کی صورت میں وہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیر دفاع جم میٹس سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ کا ارادہ ہے کہ وہ پیون چانگ پیرالمپکس کے بعد امریکا جنوبی کوریا سالانہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر زور دیں گے، تاکہ شمالی کوریا پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ شمالی کوریا کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کریں گے