خبرنامہ انٹرنیشنل

جدہ میں کرونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات محض افواہ ہیں، سعودی حکام

جدہ میں کرونا وائرس پھیلنے کی اطلاعات محض افواہ ہیں، سعودی حکام
جدہ: (ملت آن لائن) سعودی عرب کے جدہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ افیئرز نے کہا ہے کہ جدہ میں کرونا وائرس نہیں پھیلا جبکہ جدہ کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کو داخل کئے جانے کی اور وائرس پھیلنے کی اطلاعات محض افواہ ہیں۔ سعودی عرب کے اخبار الحیات نے جدہ ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ افیئرز کے حوالہ سے کرونا وائرس پھیلنے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالہ سے جو بھی صورتحال ہوگی اس کے بارے میں عوام کو سرکاری طور پر آگاہ کیا جائے گا اور عوام کو تمام اعدادوشمار سے آگاہ رکھا جائے گا۔