خبرنامہ انٹرنیشنل

جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی لگادی گئی

جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی لگادی گئی
جدہ:(ملت آن لائن) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سعودی شاہ کے مشیر اور مکہ ریجن کے امیر پرنس خالد الفیصل کی جانب سے جدہ کے ہوٹلوں میں موسیقی پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے تحت جدہ کی حدود میں موجود ہوٹلوں میں کسی بھی قسم کے گانے بجانے یا موسیقی کے پروگرام منعقد کرنے پر پابندی ہوگی۔
سعودی اخبار کے مطابق یہ پابندی جدہ کے گورنر کی جانب سے امیر مکہ کو لکھے گئے خط کے بعد لگائی گئی ہے جس میں انہوں نے نشاندہی کی تھی کہ شہر کے متعدد ہوٹلوں میں حکومت کی اجازت کے بغیراور بغیر لائسنس کے موسیقی کا اہتمام کیا جارہا ہے بلکہ انہیں سوشل میڈیا پربھی دکھایا جارہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان کی جانب سے نئے لائسنس کے حصول تک میوزک کنسرٹ اور کسی بھی قسم کی موسیقی پر پابندی ہوگی۔