برلن ۔(اے پی پی) جرمنی کے جنوبی علاقے میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔زرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کے جنوبی علاقے میں دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ٹرینوں کے درمیان تصادم کا واقعہ جرمنی کے جنوبی علاقے روزہیم میں پیش آیا ہے اور ابتدائی اطلاعلات کے مطابق اس واقعے میں 100سے زائد مسافر زخمی جبکہ متعدد ہلاک ہوگئے ہیں۔