خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمنی، دنیا کے سب سے بڑے کیمیائی کارخانے میں دھماکہ، دو ہلاک

برلن ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) جرمنی میں قائم کیمیائی مواد تیار کرنے والے دنیا کے سب سے بڑی کارخانے میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔جرمن حکام کا کہنا ہے کہ بی اے ایس ایف نامی کارخانے میں دھماکہ اس وقت ہوا جب کارکن خام کیمیائی مواد کے حامل ایک پڑے پائپ کی مرمت کر رہے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ پہلے مذکورہ پائپ میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے بڑیعلاقے میں پھیل گئی جس کے بعد متعدد دھماکے بھی ہوئے۔آگ کے شعلے کئی گھنٹے تک بلند ہوتے رہے جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی اضافی یونٹوں کو طلب کرنا پڑا۔ حکام نے اطراف کی آبادیوں میں رہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور دھویں کے اثرات سے بچنے لیے اپنے گھروں کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔