خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمنی؛ پناہ گزینوں کیلئے قائم مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد زخمی

برلن: (ملت+اے پی پی) جرمنی میں پناہ گزینوں کیلئے قائم مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جرمنی کے شہر ہوول ہاف میں غیرقانونی تارکین وطن کیلئے قائم مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 50سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہے جنہیں بچانے کی کوشش ہورہی ہیں۔حکام کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے۔جرمنی میں اس سے قبل بھی پناہ گزینوں کیلئے قائم مراکز میں آتش زدگی کے واقعات رونماء ہوئے ہیں۔