خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمنی: خیراتی کپڑے چوری کرنے والا شخص ہلاک

جرمنی:

جرمنی: خیراتی کپڑے چوری کرنے والا شخص ہلاک

برلن:(ملت آن لائن) جرمنی کے مغربی قصبے ویٹسلار میں خیراتی کپڑے چوری کرنے کے دوران ایک شخص کنٹینر میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔ جرمنی کے مغربی قصبے میں عجیب واقعہ پیش آیا کہ جب عطیہ کیے جانے والے ملبوسات لے کر کنٹینر ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہا تھا۔ کنٹنیر کے اندر ایک شخص کپڑے چوری کرنے کے لیے داخل ہوا مگر وہ واپس باہر نکلنے میں ناکام رہا اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔ 25 دسمبر کو مغربی قصبے ویٹسلا میں کپڑوں سے بھرے کنٹرینر کے اندر 40 سالہ شخص خاموشی سے داخل ہوا مذکورہ چور کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔ خیرات یا عطیہ کے جانے والے پرانے ملبوسات جمع کرنے کے بعد کنٹینر شہر کی طرف جارہا تھا کہ گاؤں کا ایک شخص اس میں کپڑے چرانے کی غرض سے اندر داخل ہوا اور وہ وہیں پھنس گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کپڑوں سے بھرے کنٹینر کے باہر ایک شخص کی ٹانگیں لٹکی دیکھیں تو فوری طور پر پولیس اور متعلقہ محکمے کو اطلاع دی، چالیس سالہ شخص کو جب باہر نکالا تو اُس کی نبض بند ہوچکی تھی۔ مستحقین کی مدد کے لیے جرمنی کے مختلف علاقوں میں کنٹینر رکھے جاتے ہیں جن میں شہری اپنے استعمال شدہ یا پھر نئے کپڑے رکھتے ہیں، مخصوص کنٹینر کے دروازے کو کھولنا ہر شخص کے بس میں نہیں ہوتا۔