خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمنی: عدالتی کارروائی کےدوران نقاب پرپابندی کا مطالبہ

برلن(آئی این پی)جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والی عدالتی کارروائیوں میں کسی خاتون کے چہرے کو مکمل طور پر چھپانے سے ممانعت ہونی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن کے جنوبی صوبے باویریا کی صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران کسی کو اپنا چہرہ پوشیدہ نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے عدالتی کارروائی کے متاثر ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران اہم ہے کہ گواہی دینے والے شخص کے چہرے کے تاثرات کا مکمل اور جامع طریقے سے جائزہ لیا جا سکے۔