خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمنی میں ریلوے سٹیشن پر کلہاڑی سے حملے میں 7 فراد زخمی، ایک مشتبہ شخص گرفتار

برلن (ملت + آئی این پی) جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں ٹرین سٹیشن پر مشتبہ افراد کلہاڑی سے حملہ کر کے7 افراد کو زخمی کر دیا ،پولیس نے ریلوے سٹیشن کو واقعے کے فوری بعد گھیرے میں لے لیا۔جمعہ کو جرمنی کے شہر ڈسلڈورف کے مرکزی ٹرین سٹیشن پر حکام کے مطابق کلہاڑی سے حملے میں7 ا افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر دوسرے مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ حملے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس اہلکاروں نے ریلوے سٹیشن کو گھیرے میں لے کر ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کیشروع کر دی ہے۔شہر کے مرکزی ریلوے سٹیشن سے روزانہ دس لاکھ افراد سفر کرتے ہیں۔خیال رہے کہ جرمنی میں گذشتہ برس دسمبر میں کرسمس مارکیٹ میں شدت پسندی کے واقعے کے بعد سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔