خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمنی میں سیاسی پناہ کا طریقہ کار

جرمنی میں

جرمنی میں سیاسی پناہ کا طریقہ کار

برلن: (ملت آن لائن) جرمنی میں سیاسی پناہ کا حصول کئی مرتبہ طویل اور پیچیدہ عمل بن جاتا ہے۔ جرمن حکام پناہ کی درخواستوں کے انفرادی جائزے اور جانچ پڑتال کے بعد پناہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں سیاسی پناہ کے حصول کیلئے سب سے پہلے شںاخت کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کیلئے سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد کے پاسپورٹ اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے جبکہ انگلیوں کے نشانات لے کر بھی جانچ کا عمل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد درخواست گزاروں کو انٹرویو کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ جرمنی میں پناہ کے متلاشی افراد اپنے انٹرویوز میں بتا سکتے ہیں کہ وہ جرمنی میں کیوں پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اگر انفرادی جائزے کے بعد حکام اگر پناہ کی درخواست مسترد کر دیں تو پناہ گزین عدالت میں درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جرمنی میں پناہ کا عل تقریباً 15 ماہ میں مکمل ہو جاتا ہے لیکن بعض صورتوں میں اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔