خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمنی کاشمالی کوریا سے سفارتی عہدیدار کو واپس بلانے کا اعلان

جرمنی کاشمالی کوریا سے سفارتی عہدیدار کو واپس بلانے کا اعلان
واشنگٹن:(ملت آن لائن) جرمنی نے شمالی کوریا میں تعینات اپنے ایک سفارتی عہدیدار کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے کہا کہ شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربے پر یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ تاہم اس ملک سے جرمن سفیر کو واپس نہیں بلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ جرمن وزیر امریکا کے دورے پر ہیں۔