کینبرا ۔(ملت آن لائن) جرمنی کی وزیر دفاع اْرزْولا فان ڈیئرلائن 2 روزہ دورے پر آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا پہنچ گئیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کینبرا میں انہوں نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب کرسٹوفر پائن سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔ وہ آسٹریلیا پہنچنے سے قبل منگولیا اور چین بھی گئی تھیں۔ جرمن وزیر آسٹریلوی وزیر دفاع سے ملاقات کے بعد ملکی پارلیمنٹ میں بھی گئیں، جہاں انہوں نے وزیر خزانہ ماتھیس کورمین کے علاوہ خاتون وزیر خارجہ ماریسے پین سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جرمن وزیر دفاع آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی اِنوِکٹس گیمز میں شریک جرمن کھلاڑیوں سے بھی ملیں گی۔