خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمن خاتون کی سر عام مسلمان خاتون سے بدتمیزی، نقاب نوچ ڈالا

جرمن خاتون

جرمن خاتون کی سر عام مسلمان خاتون سے بدتمیزی، نقاب نوچ ڈالا

برلن:(ملت آن لائن) جرمنی میں برقعہ پوش مسلمان خاتون كو تضحیك كا نشانہ بنائے جانے كا واقعہ سامنے آگیا۔ برلن كے ایك تجارتی مركز میں 28سالہ مقامی خاتون نے 54سالہ مسلم خاتون كا نقاب كھینچ كر توہین آمیز زبان استعمال كی،خاتون نے اسی پر اكتفا نہیں كیا بلكہ تجارتی مركز كے باہر بھی مسلم خاتون كا تعاقب كیا اورغیر ملكیوں كے خلاف گندی زبان استعمال كرتی رہیں۔ آخر میں پولیس نے اسے گرفتار كركے مسلم خاتون كو اس كی اذیت سے نجات دلائی۔
کینیڈا میں حملہ آور نے مسلم لڑکی کا حجاب کھینچ کر قینچی سے کاٹ ڈالا
جرمن پارلیمنٹ نے گزشتہ سال حكومتی تجویز پر اسكولوں ، عدالتوں اور دیگر اداروں میں برقع كے استعمال پر پابندی عائد كردی تھی۔ دریں اثنادائیں بازو كی انتہا پسند جماعتیں پورے ملك میں ہر جگہ برقع كے استعمال پر مكمل پابندی كا مطالبہ كررہی ہیں ۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….نریندر مودی بھارت کے کرپٹ ترین وزیراعظم قرار

لاہور:(ملت آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے نریندر مودی کو بھارت کا کرپٹ ترین وزیراعظم قرار دیدیا۔ سدرامیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی بھارتی وزیراعظم کے عہدے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ ان کے دور حکومت میں ملک میں بہت زیادہ کرپشن اور کارپوریٹ فراڈ ہو رہے ہیں۔ کرناٹکا کے وزیراعلیٰ کا پنجاب نیشنل بینک فراڈ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ ارب پتی تاجر نیرو مودی ڈیووس میں نریندر مودی کے ساتھ تھے پھر ملک سے فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہو گئے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت میں کھرپوں روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں سونے کے تاجر نیرو مودی کے اربوں روپے کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے تھے اور اب ان کے شورومز بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔
…………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے….سعودی عر ب میں سالانہ الجنادیہ میلہ جاری،شاہ سلمان کا روایتی عرضہ رقص

ریاض(ملت آن لائن) سعودی عرب میں جاری32 ویں سالانہ الجنادریہ میلے کے موقع پرالریاض میں روایتی سعودی رقص عرضہ پیش کرکے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا۔ عرضہ ڈانس میں شاہ سلمان کی شمولیت اس امر کا برملا اظہار ہے کہ سعودی حکومت ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کو کس حد تک اہمیت دے رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرضہ رقص کے لیے الریاض میں شاہ سلمان کے استقبال کے لیے اعلیٰ حکومتی شخصیات موجود تھی۔اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین کے مشیر خاص شہزادہ عبدالالہ بن عبدالعزیز، الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز،شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ خالد بن عبدالعزیز بن عیاف،شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، الریاض نے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز اور عبدالمحسن بن عبدالعزیز التویجری موجود تھے۔